پشاور، گرمیوں کی تعطیلات ختم، عدالتیں کھل گئیں

ویب ڈیسک: گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے پر خیبرپختونخوا بھر میں تمام عدالتیں کھل گئیں، ہائیکورٹ نے تمام عدالتوں کے لیے جون، جولائی اور اگست میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔ شیڈول کے مطابق ہر ضلع میں چند عدالتیں کام کرتی تھیں۔ چھٹیوں کا آخری شیڈول 15 اگست سے چار ستمبر تک جاری کیا گیا تھا۔ اس لئے آج سے تمام چھوٹی بڑی عدالتیں کھل گئیں، ہائیکورٹ کے صوبہ بھر میں ڈویژنل بینچز نے بھی آج سے کام شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتیاں: پرویز الٰہی کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی