انڈیا کا نام تبدیل

مودی سرکار کا انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مودی حکومت نے اپنے ریاستی آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کرکے بھارت رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا سیشن 18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا نام ری پبلک آف بھارت رکھا جائے گا۔
حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کرکے بھارت رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نو آبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔ اس ضمن میں صدر نے جی 20 وفد کیلئے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی