سکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے، فرانس

ویب ڈیسک: فرانس کی اعلیٰ عدالت نے فرانس کے سکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ سکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے، سکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔ واضح رہے کہ فرانس کی حکومت نے گز شتہ ماہ سکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد