پی ٹی آئی کا نام و نشان اس صوبے سے مٹنے والا ہے، پرویز خٹک

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چئیرمین پرویز خٹک نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پارٹی بنائی ہے۔ لوگ آتے ہی وعدے کرتے ہیں لیکن حکومت میں آکر وعدے ایفاء نہیں کرتے، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ 75 سال حکومت کرنے والوں سے سوال تو بنتا ہے، ملک کی ایسی حالت کیوں ہے، دنیا ترقی کر رہی ہے اور ہم تنزلی میں جارہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو لوٹا اور ہمیں قرض میں ڈبودیا، ہم امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام بن گئے ہیں، عمران خان بھی کوئی تبدیلی نہیں لے کر آئے۔ پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کیا ہم صرف تالی بجانے اور نعروں کے لئے ہیں، ہم ان بے ایمان لیڈروں کی وجہ سے خوار ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس پروگرام ہے ہم خدمت کرسکتے ہیں، ہم نے پانچ سالہ حکومت میں اصلاحات کئے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پولیس اور تعلیم میں اصلاحات کئے، بلین ٹری لگائے، صحت کا بہترین نظام ہم لیکر آئے، تعلیم کالج کی سطح تک مفت کرینگے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ان لٹیروں کی لالچ کبھی ختم نہیں ہوگی ہم ان چوروں کو بھگا کر حکومت کرینگے، ہم وہ کرکے دکھائیں گے جو کسی نہیں کیا، ہم جھوٹا وعدہ کبھی نہیں کرینگے۔ سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دو مہینے کا ٹارگٹ ہم نے رکھا ہے اس میں ہم کر کے دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہو کہ پرویز خٹک کی حکومت میں کسی کا باپ بھی رشوت نہیں لے سکے گا، اس ملک میں غریب عوام ساتھ ہوگی تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام و نشان اس صوبے سے مٹنے والا ہے، پی ٹی آئی مالداروں کی پارٹی تھی جس کے پاس پیسہ تھا وہ وزیر اور مشیر بن جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے