پشاور: محکمہ صحت کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 318 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 214 نئےکیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار61 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے نئے 84 مریض صحت یاب ہوئےہیں۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 783 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پشاور میں آج 8 اموات رپورٹ ہوئیں، کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور میں اب تک 187 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments