ایشیائی ترقیاتی بینک

الیکشن کے انعقادسےپاکستانی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔
ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیات بینک "اے ڈی بی” کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو مہنگائی، معاشی مشکلات کا سامنا رہےگا اور رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی تاہم الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کے دوران توانائی کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کیلئے پاکستان کو اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد کرانا ضروری ہے، پاکستان کو مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو مستحکم معاشی گروتھ کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا، سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی تاہم مستحکم گروتھ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے