محکمہ صحت نے وبائی امراض بارے رپورٹ جاری کر دی

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے گزشتہ ہفتے کی وبائی امراض کی رپورٹ جاری کر دی۔ ہیضے، سانس کی بیماریاں، گیسٹروانٹائٹس، لیشمیینا، ملیریا اور ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ نارتھ وزیرستان میں 7 سالہ بچوں میں لیشمینیا کے 9 مثبت کیس رپورٹ ہوئے، ویکسین کے ذریعے روک تھام کے قابل 327 بیماریاں رپورٹ ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاورسمیت صوبہ بھر میں سانس کی بیماریوں سے متاثرہ 6916افراد کے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گیسٹرو کے 28 ہزار 448 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سوات میں 4186، پشاورمیں 3480،نوشہرہ2347،دیر لوئر 2505 اورہری پورمیں 1647 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع