انجیر جسمانی توانائی کے ساتھ بال بھی مضبوط بنائے

ویب ڈیسک: قدرتی پھل پروٹین کا خالص ذریعہ ہیں ان سے نہ صرف جسمانی توانائی بحال کی جا سکتی ہے بلکہ اس سے بالوں کو بھی خوبصورت اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے اس حوالے سے کئی تجربات کئے جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انجیر قدرتی خواص سے مالامال پھل ہے اس لئے انجیر جسمانی توانائی کیساتھ بال بھی مضبوط بنائے۔
ماہرین کے مطابق ایک ہفتے تک کیلئے روزانہ انجیر پانی میں بھگو کر صبح خالی پیٹ اس کا پانی پیئیں اور انجیر ساتھ میں کھا لیں ، یہ نسخہ استعمال کرنے سے سب سے پہلے تو آپ کے بال مضبوط ہو جائیں گے، ان کے گرنے کا سلسلہ رک جاتا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں نیا خون بننے لگتا ہے جس سے گال گلابی اور جسم میں طاقت امڈ آتی ہے۔
انجیر کھانے سے معدے کے افعال بھی درست ہونے لگتے ہیں، بد ہضمی اور قبض جیسے مسائل دور ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا