آشوب چشم کا سبب بننے والے ایڈینو وائرس کے پھیلائو میں اضافہ

ویب ڈیسک: پشاورمیںآشوب چشم میں مبتلا مریضوںکی نقل وحمل کی وجہ سے یہ بیماری تیزی کے ساتھ پھیلنے کی شکایات ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے اور وبائی صورتحال اختیار کرنے سے قبل ہی اس بیماری کو کنٹرول کیا جائے گا واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں سے پشاور کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آنکھوں کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں اور ان سے یہ بیماری دوسرے شہریوں میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے
سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں آنے والے چالیس فیصد مریض آشوب چشم کے ہیں جن میں خواتین ، بچے اور مرد بھی شامل ہیں ماہر امراض چشم کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد