خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں چور سے 14موبائل فونز برآمد

ویب ڈیسک: تھانہ ٹائون پولیس نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں تیمارداروں و مریضوں کو لوٹنے والے گینگ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیاجس کے قبضہ سے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ۔برآمد شدہ موبائل فونز کے اصل مالکان کاپتہ لگایا جارہا ہے جن کو اپنے موبائل فونز حوالے کئے جائیں گے۔ مدعی محمد رفیق ولد گل احمد نے تھانہ ٹائون پولیس کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں موبائل چوری کی رپورٹ کی تھی ۔پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزم بلال ولد عبداللہ جان کو گرفتار کرلیا جو ضلع چارسدہ مندنی کا رہائشی ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں اور تیمارداروں سے موبائل فونز چوری کرنے کے بعد اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس کے قبضہ سے 14 موبائل فونز برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار