پشاور میں لاکھوں گاڑیوں کیلئے صرف 50ٹریفک سنگلز

ویب ڈیسک: پشاور میں لاکھوں گاڑیوں کیلئے پچاس سے زائد سگنلز ہیں رامپورہ بازار ، اشرف روڈ سمیت مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس کے بجائے بازاروں کے چوکیدار ٹریفک کو کنٹرول کر رہے ہیں حاجی کیمپ سے پشاور صدر تک اور پشاور صدر سے کارخانو مارکیٹ پر مختلف مقام پر صرف پچاس مقامات پر صرف سنگنلز ہیں اندرون پشاور کینٹ میں ٹریفک کیلئے سگنلز موجود ہیں۔
جس کے باعث ٹریفک پر کنٹرول پایا جا رہا ہے۔ سگنلز کی کمی کو ٹریفک اہلکاروں کی چوراہوں پر تعیناتی سے پورا کیا جارہاہے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکار بھی ٹریفک پر قابو پانے میں ناکام ہو کر رہ جاتے ہیں پشاور میں ٹریفک سگنلز نہ ہونے کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جیل چڑھائی کے قریب ٹریفک اہلکار نہ ہونے کے باعث روزانہ حادثات رونماء ہو رہے ہیں۔ غلط سائیڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث صدر جانے والے ، خیبر بازار جانے والے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، افغان الیون کی کپتانی کا تاج راشد خان کے سر سج گیا