پشاور ریس کورس گارڈن ناکہ بندی پر پولیس اہلکار کی خودکشی

ویب ڈیسک:تھانہ شرقی کے علاقے میں ناکہ بندی پر تعینات نوجوان پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا، بتایاجارہا ہے کہ متوفی نے گھریلو مسائل کی وجہ سے مبینہ خودکشی کی ہے تاہم پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق ریس کورس گارڈن ناکہ بندی پر ڈیوٹی کے دوران ایف آر پی کانسٹیبل محمد سعد ولد محمد نظیر نے مبینہ طور بندوق سے فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔ متوفی کی عمر 25 سال تھا جو خویشگی بالا نوشہرہ کا رہائشی تھا۔اس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ غیرشادی شدہ تھا۔ پولیس نے محمد سعد کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے ۔پولیس حکام کے مطابق متوفی نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کی ہے تاہم اصل حقائق جاننے کیلئے انکوائری افسر مقرر کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمد کر کے نگران سیٹ اپ میں ایک شخص نے اربوں روپے کمائے، عون عباس