سرحد پار دراندازی روک تھام، امریکہ کا پاکستان کیساتھ تعاون کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکا نے رات کے آپریشن میں استعداد کار بڑھانے کے لئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی تعاون کا ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریو شوفر کی قیادت میں امریکی وفد نے پشاور کا دورہ کیا اورتاریخی قلعہ بالا حصار میں آئی جی ایف سی سے ملاقات کی۔
امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے سرحد پار دراندازی کی روک تھام اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کیا۔ ترجمان امریکی سفارت خانے نے رات میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر مالی تعاون کا ایک منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم) اینڈریو شُوفر نے آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور سے بھی ملاقات کی اور پولیس کیلئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی اور سیکورٹی سامان اُن کے حوالے کیا۔
اینڈریو شُوفر کے مطابق ان آلات سے دہشتگردی کے خلاف مہیب خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کارروائیوں کے دوران پولیس فورس کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ کی رقم 20لاکھ کرنے کا اعلان