PakistanSupremeCourt resources1 16a4a15b467 large

سپریم کورٹ نے ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دے دیا چھوٹی مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کرونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکٹیں کھلی رکھنے کا حکم دیدیا.

چیف جسٹس کا سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کے ہمیں منطق بتائی جائے، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتے اور اتوار کو نہیں آئے گی، کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں، کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے.

مزید پڑھیں:  ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار نے خودکشی کرلی
مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کردی

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم تحریری حکم دیں گے ہفتے اور اتوار کو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں.