12 ربیع الاول کے حوالے سے تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول کو تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا نے تمام انتظامی سیکرٹریز کے نام اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ مجاز اتھارٹی نے 12 ربیع الاول پر حکومت کے تمام سرکاری عمارتوں کو روشن اور سجانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مراسلے میں تمام انتظامی سیکرٹریوں کو اپنے اور ماتحت اداروں کی عمارتیں سجانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری عمارتیں سجانے کے بعد تصاویر محکمہ انتظامی امور خیبرپختونخوا کے ساتھ شیئر کی جائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی