جیکا تربیتی پروگرام، غیرمتعلقہ افراد کے نام ارسال کرنیکا انکشاف

ویب ڈیسک: جاپانی امدادی ادارے جیکا کے زیر اہتمام جاپان میں تربیتی پروگرام میں غیرمتعلقہ افراد کے نام ارسال کرنے کے انکشاف نے معاملے کو نیا رخ دیدیا ہے۔ ڈی ایچ اوبٹگرام نے معاملے کی نشاندہی کے لئے سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔
سیکرٹری صحت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جیکا نے صوبے کے تین اضلاع مانسہرہ تورغر اوربٹگرام میں ایم این سی ایچ کے اہداف حاصل کرنے کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں متلعقہ اضلاع کے ایم این سی ایچ نمائندگان اور ڈی ایچ اوز کے نام ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ خط کے متن کے مطابق محکمہ صحت نے متعلقہ افراد کو نظر انداز کرکے غیرمتعلقہ افراد کے نام بھجوادئے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت کو شکایت آنے کے بعد ڈی جی ہیلتھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ نے جانے سے انکار کردیا۔ ڈی ایچ او بٹگرام کی شکایت کے پیش نظر معاملے کی انکوئری جلد شروع کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا علم نہیں، لائیڈ آسٹن