ایچ ای سی نے جامعات سے الحاق پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ای سی نے نئی افیلی ایشن پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے جامعات کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے کی 29 یونیورسٹیز میں ایچ ای سی پالیسی کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ان میں ایبٹ آباد یونیورسٹی، لکی مروت یونیورسٹی، گومل یونیورسٹی اور باچا خان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات بھی شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم نے مراسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جامعات مین کیمپس سے الحاق کا جائزہ لیں، کچھ یونیورسٹیوں نے اپنے الحاق میں دائرہ اختیار سے تجاوز کیا جو پالیسی کے بھی خلاف ہے، مرکزی کیمپس کے بغیر کالجوں میں بی ایس پروگرام چلایا جارہا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق بی ایس کالجوں میں کوالیفائیڈ فیکلٹی، اکیڈمک بلاک اور دیگر ضروریات کی عدم موجودگی ہے، متعدد کالجز بی ایس پروگرام چلا رہے ہیں جن کی الحاق شدہ جامعات ایچ ای سی کی پالیسی کے خلاف ورزی کررہی ہیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کالجز کو این او سی کے ذریعے دوسری یونیورسٹیوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے سخت موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  نئے ایرانی صدر کا انتخاب، امریکہ کا انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی حمایت کا اعلان