موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے فرائی مچھلی 350روپے فی کلو ، 400روپے فی کلو سے 1ہزار روپے سے 1200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے رنگ روڈ ، گھنٹہ گھر سمیت دیگر مقامات پر فرائی مچھلی 800روپے فی کلو سے 2ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے کراچی کی سمندر کی خصوصی فرائی مچھلی ڈھائی ہزار روپے فی کلو تک پشاور کینٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں غیر قانونی مچھلی بازار کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات درپیش آ رہی ہیں ۔
تجاوزات کے باعث خواتین ، طلباء وطالبات پر آوزایں نکالی جا رہی ہیں۔ اور خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت میں اضافہ ہو گیا ہے موسم کی تبدیلی کے باعث مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث مچھلی فروشوں نے بھی فرائی مچھلی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے مضر صحت گھی اور آئل میں مچھلی کی تیاری ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  فوج کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا، محمودخان اچکزئی