پی ٹی آئی رہنماوں کو ایک ہفتے میں ضمانت کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی تیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش ، ارباب شیر علی٫ فضل الٰہی ، محمد آصف, سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان اور عامر ایوب کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کی، دوران سماعت وکلاء نے درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی۔
وکلاء نے کہا کہ درخواست گزاروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، عدالتی احکامات کے باوجود گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جو بھی حراست میں لیا گیا حکومت سے پوچھیں گے۔
عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو ایک ہفتے تک عبوری ضمانت دیدی، اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہیں کیا جائیگا جبکہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا۔
صوبائی حکومت کو درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل فراہم کرنے کا کہا گیا۔ جسٹس اشفاق ابراہیم نے بتایا کہ اگر سات دن کے اندر ضمانت نہ کرائی گئی تو ہائیکورٹ کا فیصلہ ختم تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، کرم ٹول پلازہ کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی