ہسپتالوں کیلئے ضروری ادویات کی خریداری میں نرمی کا اعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں ایم ٹی آئی ہسپتالوں کے لیے ضروری ادویات کی خریداری پر پابندی میں نرمی کر دی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہسپتال آکسیجن اور ایمرجنسی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں، محکمہ صحت نے تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ رواں سال 24 جولائی کو ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں تعیناتیوں، برطرفیوں اورخریداری پرپابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید