ورلڈ کپ، شفیق و رضوان کی سنچریاں، سری لنکا کو شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا آٹھواں میچ پاکستان کے نام، سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے آٹھویں میچ میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئے۔
آئِی لینڈرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے۔ آئی لینڈرز میں اوپننگ کی ناکامی کے بعد آنے والے کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرمہ نے ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ دونوں نے بالترتیب 122 اور 108 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ پاتھوم نسانکا نے نصف سنچری سکور کی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 شکار کئے۔ حارث روف نے 2 جبکہ شاہین، نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں پاکستانی اوپنر امام الحق 12 جبکہ بابر اعظم 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو قومی ٹیم انڈر پریشر آ گئی اس موقع پر اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تیم کو سنبھالہ دیا اور سری لنکا کی یقینی کامیابی قومی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔ عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان نے 133 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور اس دوران محمد رضوان بیٹ کیری کر گئے۔
پاکستانی بلے بازوں کی جارحانہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم نے ریکارڈ ہدف 4 وکٹوں پر 10 بال قبل پورا کر کے کارنامہ انجام دیدیا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان صورتحال پر ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج