حماس کا اسرائیل پر سب سے طویل میزائل حملہ، ویڈیو جاری

ویب ڈیسک: اسرائیلی جارحیت پر حماس کا جوابی وار، اسرائیل پر سب سے طویل میزائل حملہ کر دیا۔ حماس نے غزہ کی پٹی سے دو سو بیس کلومیٹر دور اسرائیلی شہر ایلات کونشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والےمیزائل عیاش داغنے کی ویڈیو جاری کر دی تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس راکٹ حملے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بتایا گیا ہے کہ یہ راکٹ غزہ سے دور واقع اسرائیلی تفریحی مرکز ایلات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے، اسرائیلی فوج نے اس راکٹ حملے کی مار اسرائیل کے باہر والے علاقے تک ہونا تسلیم کیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنے راکٹوں کی استعداد بڑھانے کے علاوہ تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے اسرائیل کو اب کی بار حماس سے حیران کن حملوں کا سامنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم