امریکی میڈیا نے اسرائیلی جھوٹ بے نقاب کر دیا

ویب ڈیسک: معروف امریکی اخبار نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ال اہلی ہسپتال کو حماس کی جانب سے تباہ کیے جانے کے الزامات کی تردید کر دی۔ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے جس کا الزام امریکی صدر اور اسرائیل نے حماس پر ڈال دیا تھا۔ ہسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اسرائیل نے میزائل حملوں کی ویڈیوز جاری کرکے اپنی جارحیت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق ان کی ٹیم نے ال آہلی ہسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا اور تحقیقات کیں جس پر پتہ چلا کہ ہسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ہسپتال پر میزائل حملے میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھی غزہ میں ہسپتال پر حماس کے حملے کے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی