امریکہ میں 22 افراد کے قاتل کی لاش برآمد ، خودکشی کا خدشہ

ویب ڈیسک: امریکہ میں 22 افراد کو قتل کرنے والے شخص کی لاش برآمد کر لی گئی۔ یاد رہے کہ ملزم امریکی ریاست میئن میں 22 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا لیکن اب اس کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دو روز کی تلاش کے بعد ملنے والی لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سابق امریکی فوجی ملزم رابرٹ کارڈ نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔
حکام کے مطابق ملزم رابرٹ کارڈ کی لاش اسی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قریب جنگل سے ملی ہے جس پلانٹ سے اسے نوکری سے نکالا گیا تھا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ کارڈ نے حال ہی میں اپنی شریک حیات سے بھی علیحدگی اختیار کی تھی جبکہ ملزم کے پاس خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی عدالت کی ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ