ورلڈ کپ، نیدر لینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے مات دیدی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے مدمقابل بنگلہ دیش کی ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔
بھارتی شہر کلکتہ میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر ہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر ٹائیگرز کو جیت کیلئے 230 رنز کا ہدف دیدیا۔
جواب میں بنگلہ دیش الیون نے کامیابی کیلئَے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن پوری ٹیم 43ویں اوور میں 142 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہوگئی۔
اس کے ساتھ ہی یہ میگا ایونٹ میں نیدر لینڈز کی دوسری بڑی کامیابی تھی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات کر شکار رہی، اوپنر لٹن داس 3، تنزید حسن 15 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ مہدی حسن مرزا 35 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیدر لینڈز کی جانب سے کیرن نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، ڈی لیڈ نے 2 جبکہ آریان دت، وین بیک اور کولن ایکرمین کے ہاتھ 1، 1 وکٹ آئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر