اسرائیلی فوج کا کمانڈر ابراہیم برہائی کو شہید کرنےکا دعویٰ،حماس کی تردید

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ میں مزید شدت، صیہونی افواج نے حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پر حملے میں حماس کمانڈر ابراہیم برہائی کو مارنے کا دعویٰ کر دیا۔
ترجمان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جبالیہ کیمپ پر حملہ حماس کمانڈر کے موجود ہونے کی اطلاع پر کیا گیا اور حملے میں ان کو شہید کر دینے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔
ابراہیم برہائی حماس کے جبالیہ کیمپ بٹالین کے کمانڈر تھے، دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے حماس کے 600 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے، صیہونی فورسز کی بمباری سے متعدد ہسپتال راکھ کا ڈھیر بن گئے، غزہ میں کینسر کا واحد ہسپتال بھی مکمل تباہ ہو گیا ہے۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان نے اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اپنے کمانڈر کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا.

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مذاکرات آج شروع ہونگے