القسام بریگیڈز سے جھڑپوں میں مزید 13 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: غزہ پر زمینی کارروائی کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 13 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی آرمی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران 13 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی شروع ہونےکے بعد ان کی فوجیوں کی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے طوفان الاقصٰی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 322 ہو چکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے کل اسرائیلیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کو القسام بریگیڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو تکلیف دہ قرار دیدیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زمینی کارروائی میں ہمارے فوجیوں کو اہم کامیابیوں کے ساتھ بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حج :سعودی حکومت کا عمرہ پرمٹ بند کرنے کا اعلان