غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک:غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہو نے کے بعد تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈان کا آغاز ہوگیا اور ان کا ڈیٹا سکیننگ سے چیک کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بدھ کے روز تک ایک لاکھ 4 ہزار 481 افغان پناہ گزین واپس جا چکے ہیں۔ وزارت داخلہ نے صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم جاری کردیا ہے سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے
اسی طرح خیبرپختونخوا میں مقیم 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں میں سے رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والوں کو ہولڈنگ سنٹروں میں منتقل کیا جائیگا۔ مہلت ختم ہونے کے بعد ملک کے مختلف شہروں سے غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے گیا ہے جبکہ مزید آپریشن جاری ہے ۔ کراچی ضلع شرقی پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، الآصف سکوائر کے اطراف میں آپریشن کیا ، پولیس نے صدر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 افغان تارکین وطن کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا کیماڑی سے 30غیرقانونی افغان تارکین وطن کو حراست میں لے لیاگیا حیدرآباد، جامشورو، دادو، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، سجاول ، ٹھٹھہ اوربدین میں 21میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ حیدآباد کے نواضلاع میں 43افراد گرفتار کرکے کراچی پولیس اورایف آئی اے کے حوالے کئے گئے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل سے 64 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا جبکہ 100سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے 64افغان باشندوں کو طورخم بارڈر کیلئے روانہ کیا ان افراد کولنڈی کوتل منتقل کر دیا گیاہے لاہور میں رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم 4 افراد کو گرفتار کیا لاہور کے علاقے کاہنہنشتر کالونی میں 15 غیرقانونی مقیم غیر ملکی گرفتارکرلئے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ یہاں 42افغانی نشتر کالونی رہائش پذیر ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ بلوچستان سے 100 غیرقانونی تارکین کو حراست میں لیا گیاہے
دوسری جانب وزارت داخلہ نے غیر قانونی قیام پذیر غیر ملکیوں سے متعلق کنٹرول روم قائم کر دیا، وزارت داخلہ نے کنٹرول سے رابطے کیلئے ٹیلی فون نمبرز بھی جاری کردئیے۔ وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ بغیر دستاویز مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اطلاع درج ذیل نمبرز پر دی جائے، وزارت داخلہ نے ٹیلی فون نمبرز051111367226اور 0519211685 جاری کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار، 75 ہزارکی نفسیاتی حد عبور