اسلامی ممالک اسرائیل کو تمام برآمدات بند کر دیں، آیت اللہ خامنہ ای

ویب ڈیسک: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے صیہونی ریاست اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات روکیں، کم از کم اس وقت مسلم ملکوں کو صیہونی ریاست سےمعاشی تعاون نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتوں کو غزہ میں جرائم کے جلد خاتمے پر اصرار کرنا چاہیے، مسلمان ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ غزہ کی آبادی پرکون دباؤ ڈال رہا ہے؟ غزہ کے لوگوں پر دباؤ ڈالنے والوں میں صرف صیہونی ریاست شامل نہیں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ صیہونی حکومت لاچار اور مبہوت ہے، اپنی عوام سے بھی جھوٹ بول رہی ہے، اسرائیلی حکام فلسطینیوں کے پاس موجود اپنے جنگی قیدیوں کے بارے میں جو اظہار تشویش کر رہے ہیں وہ بھی جھوٹ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر صیہونی فوج جو بمباری کررہی ہے ممکن ہے کہ اس میں وہ اپنےجنگی قیدیوں کو بھی ہلاک کردے۔

مزید پڑھیں:  این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری