خطے میں قیام امن فلسطینیوں کی آزادی سے مشروط ہے، اسماعیل ہنیہ

ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو اس شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ فلسطینیوں کی آزادی تک خطے میں امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔ قطر میں موجود اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے ثالثوں کے سامنے ایک جامع منصوبہ پیش کیا ہے جس میں اسرائیلی جارحیت روکنے، کراسنگ کھولنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سمیت سیاسی راستہ تلاش کرنا شامل ہے۔
اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس ہو اس پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فلسطینیوں کی آزادی تک خطے میں امن اور استحکام قائم نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں قتل عام رکنا چاہیے، ہم نے مصالحت کاروں سے اسرائیل کی جاری جارحیت فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں تشدد کے خاتمے کی بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے، شہریوں کے وحشیانہ قتل عام میں ناکامی پر پردہ ڈالنےکی مذموم کوششیں آپ کو عبرت ناک شکست سے نہیں بچاسکیں گی۔

مزید پڑھیں:  رواں سال جج پرشدید گرمی ،سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا