حزب اللہ کا اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ، متعددگاڑیاں اورعمارتیں تباہ

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ داغ دیئے، حزب اللہ کے اس حملے میں اسرائیل کو بھاری نقصان پہچا ، ان کی متعدد گاڑیاں اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے بارڈر سے شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کئے، راکٹ حملوں سے اسرائیل کی متعدد گاڑیوں اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
ترجمان حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حملے میں پہلی بار دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کیاگیا ، اسرائیلی بٹالین کے ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار