امریکہ کی جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ پہنچ گئی ،خطرے کا الارم بج اٹھا

ویب ڈیسک: فلسطین اسرائیل جنگ خطے میں پھیلنے کا خطرہ بڑھنے لگا، دو جنگی طیارہ بردار بحری جہازوں کے بعد امریکا کی جوہری آبدوز بھی مشرق وسطیٰ پہنچ گئی ہے۔ اس اقدام سے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیر نگرانی مشرق وسطیٰ پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے اسرائیلی حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ سی آئی اے ولیم برنز بھی اسرائیل پہنچ چکے ہیں، اس دوران وہ حماس کیخلاف لڑائی جاری رکھنے پر بات چیت کریں گے، اس کے علاقہ مغویوں کی رہائی کیلئے آپریشن پر گفتگو بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید