خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھوٹ پڑا، 16 افراد جاں بحق، 328 متاثر

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل گیا جس کے باعث صوبہ بھر میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس موذی مرض سے اب تک 328 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وبائی مرض سے متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں تاہم محکمہ صحت کے پاس خناق سے متاثرہ افراد کے لئے اینٹی ڈفتھیریا سیرم بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے صورت حال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اے ڈی سی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع سے خناق کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں، بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے