امریکی ڈرون طیارہ یمن کے ساحل پر مار گرا دیا گیا

ویب ڈیسک: امریکی ڈرون طیارہ یمن نے مار گرایا جس کی تصدیق امریکی حکام کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی ڈرون طیارہ حوثیوں نے مار گرایا جس کی تصدیق امریکی حکام نے کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ڈرون طیارے کو یمن کے ساحل کے قریب گرایا گیا۔
جاسوسی کی غرض سے یمن کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون گرانے کی ویڈیو بھی وائرل کر دی گئی ہے۔ امریکی ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود میں جاسوسی سرگرمیوں کی غرض سے داخل ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق مارے گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی قیمت تقریباً 16 ملین ڈالر ہے اور اسے امریکہ کا بہترین ڈرون طیارہ شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل 27 گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔
مار گرایا جانے والا ڈرون تقریباً 400 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرتا ہے اور یہ 1740 کلو گرام گولہ بارود لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم