بموں کی بارش غیر انسانی، اسرائیل پر پابندی لگائی جائے، پیٹرا ڈی سٹر

ویب ڈیسک: بلجیم کی ڈپٹی وزیر اعظم نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرنے کی وجہ سے اسرائیل پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلجیم کی ڈپٹی وزیر اعظم پیٹرا ڈی سٹر نے حکومت سے غزہ کے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا ہے اور بموں کی بارش غیر انسانی ہے۔
پیٹرا ڈی سٹر نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیل عالمی برداری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کو رتی برابر اہمیت نہیں دیتا، یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ ایگریمنٹ آف ایسوسی ایشن ختم کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جنگی جرائم میں ملوث آبادکاروں، سیاستدانوں اور فوجیوں کے یورپی یونین میں داخلے پر پابندی ہونی چاہیے، بمباری کی تحقیقات کے لیے دی ہیگ میں قائم انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی فنڈنگ کو بڑھانا چاہیے اور حماس کو فنڈ کی ترسیل روکنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ