ورلڈ کپ 44 واں میچ، انگلینڈ نے 93 رنز سے پاکستان کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فصلہ کیا اور 9 وکٹوں پر 337 بنا کر پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برطانوی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے/ بین سٹوکس 84 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ جوہنی بیراسٹو اور جو روٹ نے بھی ن صف سنچریاں داغ دیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے کھیل کا مایوس کن آغاز کیا، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کھاتہ کھولے ڈیوڈ ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور صرف ایک سکور بنا کر ہی چلتے بنے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 45 گیندوں پر صرف 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، قومی ٹیم کا چوتھا نقصان 100 رنز کے مجموعے پر ہوا جب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 51 گیندوں پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کےبعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ چل نکلا اور 244 رنز آل آوٹ پر منتج ہوا۔
میگا ایونٹ میں یہ ناکامی نہیں کامیابی ہے۔ اس شکست کےبعد ہی پاکستانی ٹیم کی واپسی یقینی ہو گئی اور انہوں نے ملک واپسی کیلئے رخت سفر بھی باندھ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے