پاکستانی بولنگ کوچ مورنی مورکل کی پی سی بی سے راہیں جدا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ افریقی پیسر مورنی مورکل نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں۔ یاد رہے کہ پروٹیز پیسر مورنی مورکل کا پی سی بی سے معاہدہ ورلڈکپ تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا تھا۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر نے اس بارے میں باقاعدہ طورپر پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ پی سی بی نے مورکل کے ساتھ معاہدہ 17 جون کو کیا تھا تاہم انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے قومی ٹیم تاخیر سے جوائن کی۔
پروٹیز بولر مورنی مورکل کے ہوتے ہوئے جس پرفارمنس کی توقع قومی بولنگ لائن سے کی جا رہی تھی اس کا مظاہرہ قومی بولنگ لائن نہ کر سکی۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل