ورلڈ کپ 2023ء، سیمی فائنل لائن اپ مکمل، پہلا میچ 15 نومبر کو ہوگا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، میزبان بھارت کے علاوہ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔
ورلڈ کپ 2023ء کا پہلا سیمی فائنل 15 جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16نومبر کو کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ فائنل فور مرحلے میں ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ ممبئی میں مدمقابل ہونگے، دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کلکتہ میں ٹکرائیں گی۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی