ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل، آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ میچ سے قبل بھارتی بورڈ کی جانب سے پچ تبدیل کر دی گئی اور اس کیلئے آئی سی سی کی اجازت کو بھی اہمیت نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے خوف کا شکار میزبان بھارتی ٹیم نے پچ تبدیل کر دی، شائقین اسے کیویز کے ہاتھوں شکست سے بچنے کا حربہ بھی قرار دے رہے ہیں جو دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل میچ کی پچ تبدیل کر دی۔ اس کے برعکس بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ کے 2 میچز میں استعمال ہونے والی پچ سیمی فائنل مقابلے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بھارت نے اپنی سپین بولنگ کو سپورٹ دینے کیلئے سازگار پچ کا انتخاب کیا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت