ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل، بھارت کا کیویز کو 398 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے نیوزی لینڈ کو 398 رنز کا ہدف دے دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جاری ہے جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے کیویز کو فیلڈنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 50ویں سنچری سکور کی، کوہلی 113 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ شیریاس لیر 105 رنز بنا سکے جبکہ اوپننگ بلے باز شبنم گل 80 رنز بنا کر اور کے ایل راہول 39 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کل بروز جمعرات کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ