شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ، شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص کارکردگی پر کپتان بابر اعظم نے تمام طرز کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا جس کےبعد پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کیلئے الگ الگ کپتانوں بارے غور شروع کر دیا تھا۔
پی سی بی کی جانب سے بغیر کسی تغیر کے فوری فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ ٹی 20 ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کر دی۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے حالیہ فیصلہ بابر اعظم کے قیادت سے الگ ہونے کے فیصلے کے بعد کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل فرنچائز کی قیادت کر کے ثابت کر چکے ہیں کہ ٹی 20 میچز میں ٹیم کو کیسے لیڈ کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے