پی سی بی کوچنگ سٹاف فارغ، حفیظ ٹیم ڈائریکٹر مقرر

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023ء مِیں ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے تمام کوشنگ سٹاف فارغ کرتے ہوئے محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔ یاد رہے کہ مکی آرتھر اس سے قبل اس پوسٹ پر متمکن تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ٹیم مینجمنٹ اور بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے اس دوران کوچز کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا تاہم بعد ازاں پی سی بی نے تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹانے کا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمے داریاں بدلی جا رہی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان