کیویز کو شکست، بھارت ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے مدمقابل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ ک سیمی فائنل میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز سکور کیے، ویرات کوہلی 117 اور شریاس آئیر 105رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کی سنچریوں کی بدولت سورماوں نے 397 رنز بنائے۔
398 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ٹیم کو سنبھالہ دیا اور سکور کو وننگ ٹریک پر لا کھڑا کیا۔ ان دونوں کے پویلین لوٹ جانے کےبعد لوئر آرڈر فلاپ رہی اور یوں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 327 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ڈیرل مچل 134 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ میزبان بھارتی ٹیم چوتھی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں لاپتہ پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں برآمد