قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر

ویب ڈیسک: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث دورہ آسٹریلیا سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسر کندھے کی انجری کے بعد تیزی سے فٹنس کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا تھا۔
اس لئے قومی فاسٹ بولر نے باقاعدہ بولنگ ٹریننگ کے بجائے ہلکی پھلکی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پیسر کے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک فٹ ہونے کے امکانات ہیں۔
ذرائع کے مطابق 22 سالہ نسیم شاہ ایشیاء کپ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے، ورلڈ کپ میں ان کی عدم موجودگی کو پاکستان ٹیم کے لیے بڑا نقصان قراردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سندھ، کوئلے کی کان گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق