کینگروز کیخلاف سیریز کیلئے کیمپ آسٹریلیا میں لگایا جائے، قومی کرکٹرز

ویب ڈیسک: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہونے جا رہا ہے جس کیلئے قومی ٹیم کی روانگی 2 دسمبر کو طے ہے۔ مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور حسن علی پر انحصار کر سکتی ہے جو یقینی طور پر وننگ کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر فاسٹ باؤلر خرم شہزاد جنہوں نے 8 میچز میں 36 کھلاڑیوں کا شکار کیا انہیں چانس مل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ پیسر کے ریکارڈ پر ایک میچ میں 5 وکٹیں اڑانا بھی شامل ہے۔
قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کے حوالے سے کہنا ہے کہ کیمپ پاکستان کی بجائے آسٹریلیا میں لگایا جائے، اس حوالے سے کرکٹرز کی اکثریت کا کہنا ہےکہ آسٹریلیا روانگی 2 دسمبر کے بجائے 29 یا 30 نومبر کو رکھی جائے، سیریز سے قبل ملنے والے ٹائم میں وہاں کیمپ لگانا زیادہ مفید ہو گا۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا