ٹریفک پولیس کا غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے اور کالے شیشوں کیخلاف آپریشن

ویب ڈیسک: سٹی ٹریفک پولیس نے ضلع پشاور میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کریک ڈوان کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 7 ہزار 850 افراد پر جرمانے عائدُ کیے گے، کالے شیشے استعمال کرنے پر 4 ہزار 850 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے پر تین ہزار افراد کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحتیں بروئےکار لائی جا رہی ہیں، کالے شیشے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور