Imran Khan 696x392 1

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو موصول

شوگر انکوائری کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنی رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے شوگر انکوائری کمیشن کی مرتب کردہ حتمی رپورٹ آج پرائم منسٹر ہاؤس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم

ذرائع کے مطابق شوگر کمیشن کی حتمی رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور 200 سے زائد صفحات کی رپورٹ کے ساتھ شوگر ملز مالکان کے بیانات بھی لگائےگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رپورٹ کی ایگزیکٹو سمری اور مرکزی پوائنٹ سے آگاہ کیا جائیگا اور تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جب کہ واجد ضیاء الگ سے بھی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔