جنوبی افریقہ کا اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشت ناکیوں کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دارالحکومت پریٹوریا میں اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
جنوبی افریقی پارلیمنٹ نے غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کثرتِ رائے سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اُس وقت تک معطل رکھے جائیں جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں کرلیتا۔
اس سے قبل جنوبی افریقی صدر سرل راما فوسا نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل کمیشن ججز تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کیلئے تیار