بنوں، سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملہ، 2 افراد شہید، 7 زخمی

ویب ڈیسک: بنوں میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش دھماکہ میں 2 افراد شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں سیکیورٹی قافلے پر خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بکا خیل میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید جبکہ واقعے میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام