خان صاحب نے موروثی سیاست کو دفن کردیا، چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی

ویب ڈیسک: بلامقابلہ منتخب ہونے والے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خان صاحب نے موروثی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عمران خان چیئرمین تھے اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہم منصب پر ذمہ داری سونپنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصب میرے پاس امانت ہے۔
عمران خان جیسے کہیں گے، وہ ہم کرینگے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آج بھی ہماری آدھی سے زیادہ قیادت انڈر گراونڈ ہیں۔ ان کا پی ٹی آئی رہنماوں کی رہائی کیلئے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کیا کہ آپ اپنی گاڑیاں واپس نہ کریں بلکہ ہمارے رہنماوں کو رہا کریں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی رہائی تک منصب سنبھالوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی منشور کے مطابق مرکزی کابینہ میں تعیناتیاں چیئرمین کرتا ہے، پرویزالہی کا نام کل تک فائنل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا